مصنف علامہ سید ذیشان حیدر جوادی صاحب لکھتے ہیں کہ میرے ذہن میں صرف دو ہی باتیں تھیں جن کے تحت یہ کام کرنا چاہتا تھا اور آج بھی انہیں کے پیش نظر سے خدمات انجام دے رہا ہوں:
1- ایک ایسا ترجمہ مختصر تفسیر کے ساتھ منظر عام پر آ جائے جس سے طلاب علوم کو معنی قرآن کے سمجھنے میں سہولت ہو اور وسیع ترین مطالب کے بجائے الفاظ و معنی قرآن پر توجہ مرکوز رہے
2- ترجمہ و تفسیر کے ذیل میں قدم قدم پر اس مقصد کی طرف توجہ دلائی جائے جس کے لیے قرآن حکیم نازل ہوا ہے اور جو اس کی آیات کا واقعی مدعا اور مقصد ہے
اس بات کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عام طور سے تفاسیر میں ہجم کی کمی اور زیادتی کا دارومدار توضیح و تشریح قرآن سے زیادہ مفسر کے اپنے ذوق اور معلومات پر ہوتا ہے- جس مفسر کا جس طرح کا ذوق ہوتا ہے اور جس کے پاس جس قسم کے معلومات ہوتی ہے وہ انہی معلومات سے کتابوں کو طویل اور مفصل بنا دیتا ہے
اس ترجمے میں اس امر کی کوشش کی گئی ہے کہ صرف تشریح آیات سے کام لیا جائے اور مدعا قرآن کی وضاحت کی جائے- باقی معلومات دوسری کتابوں سے حاصل کی جا سکتی ہے-
Reviews
There are no reviews yet.