تُحفَۃُ المُؤَمَّل | Tohfatul Muammal

100.00

دعاؤں کا نایاب مجموعہ

Cover: Soft Cover
Author: Ehteshamul Hasan, Mohd. Haider Ali
Page Count: 152

100.00

Get special discount on min. order of 25 or 50 pieces of this book
Add to cart
Buy Now
SKU: SS2202222 Category:

پیغمبر اکرم اور اہل بیت طاہرین (ع) کی عظمت و کرامت آپ کے افعال و اقوال سے متجلی ہوتی ہے، یہ کتاب جو آپ حضرات کے لئے بنام “تُحفَۃُ المُؤَمَّل” پیش کی جا رہی ہے اس پر آپ (ع) کی سنہریں وصیتیں جو کہ اللہ کی طرف سے آپ کے لئے ہدیہ ہے ادارۂ مؤمّل بزرگوں اور نوجوانوں کے لئے اس کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے جو که معصومین (ع) نے ایک نیک سماج کے لئے پیش کیا ہے اور اس میں بے پناہ فائدے اور برکتیں ہیں-

بے شک یہ عظیم وصیتیں اور دعائیں خالق کے مقابل ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں اور جن کے حقوق ہماری گردن پر ہیں ان سے آگاہ کرتی ہیں- کیا ہم نہیں دیکھتے ہیں کہ ائمہ طاہرین (ع) کی تمام تر تاکیدات کے بعد بھی ہم نماز شب سے غافل رہتے ہیں- بعض برادران پوری رات جاگتے رہتے ہیں اور پھرصبح ہوتے ہی سو جاتے ہیں، اس سنت حسنہ کی طرف ذہن بھی نہیں جانتا ہے، پوری رات کھیل کود، ہنسی مذاق، ایک دوسرے کی غیبت، بہتان تراشی میں گزار دیتے ہیں یہاں تک کہ بعض ہمارے مؤمن جوان بھی اس قیمتی وقت کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ہیں بلکہ بسا اوقات اس سے بھی حالات خراب ہو جاتے ہیں ۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کتنی نمازیں خاص کر نماز صبح قضا ہوئی ہیں، باوجود یکہ پوری رات جاگتے رہتے ہیں جس کافاۂدہ قطعا نہیں ہونے والا ہے۔

سماج کے لوگوں پر واجب ہے کہ جن چیزوں میں بھی دنیا و آخرت کی سعادت ہو اس کو ضرور حاصل کریں- اکثر و بیشتری دیکھنے میں آتا ہے کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جو بے جا دلیلوں اور شیطانی تاویلات کے ذریعه دینی امور کے اہتمام میں سستی کرتے ہیں۔

یہ کچھ باتیں جو انسانی زندگی اور صحت کے لئے ضروری ہیں، یہاں پر بیان کی گئی ہیں ۔ حالانکہ آج ہم اپنی زندگی میں بے پناہ نعمتوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جو کہ اللہ تعالی کی طرف سے انسانوں کے لئے ہیں- ثروت مالی، بہترین کھانا پینا سب کچھ اعلی کوالٹی کا ہے لیکن اس کے باوجود بیماریاں، جسمی اور اخلاقی نقائص عام ہیں بلکہ کثرت سے پھیل رہے ہیں گویا اس طرح ہے کہ صاحب ثروت اس سے فائدہ نہیں اٹھاتا ہے، اور یہ سب کچھ صرف اس لئے کہ ہم نے خالق، انبیاء، رسل (ص)، ائمہ طاہرین (ع) اور اوصیاء الهی، اور صالح علماء کے اقوال پرعمل کرنا چھوڑ دیا ہے لہذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ اپنے آپ کو اس نور سے ہمیشہ جوڑے رھیں، تاکہ دنیا و آخرت دونوں جگہ کامیاب رہیں ۔ و الحمد لله رب العامین و صلى الله علی محمد و آله الطاهرين-

Weight 105 g
Dimensions 180 × 115 × 7 mm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تُحفَۃُ المُؤَمَّل | Tohfatul Muammal”

Your email address will not be published. Required fields are marked *