دور حاضر میں جب کہ تعلیم و تعلّم کی روش اپنا وقار کھو چکی ہے اور استاد و شاگرد کی مقدس رشتہ میں درار آگئی ہے- شاگردوں میں استاد کے سلسلے میں عزت و احترام میں کمی ہے تو اساتذہ میں شاگردوں کے تعلق سے پہلے جیسی شفقت و محبت نہیں رہ گئی ہے-
اس نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے خود ایک انتہائی شفیق استاد کی حیثیت سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد صاحب قبلہ (استاد وسیقہ عربی کالج فیض آباد) نے اساتذہ اور بالخصوص تلامذہ کو ان کے فرائض کی جانب متوجہ کر کے اس باب میں اضافہ کیا ہے- ضرورت تھی کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مذکورہ موضوع پر انہوں نے جو تحریر خدمت انجام دی ہے اسے عام کیا جائے اور خاص طور سے توجہ کیا جائے کہ وہ اپنی عمر عزیز کا صحیح مصرف پیشن گاہ رکھیں اور اس الہی نعمت کو ضائع نہ کریں-
Reviews
There are no reviews yet.