زیر نظر کتاب تعلیمات قرآنی کی روشنی میں انبیاء عظام اور ان کے عوام کے بارے میں جامع ترین معلوماتی کاوش ہے جس میں شیعی روایات سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے- اردو زبان میں قصص الانبیاء پر مبنی پہلی کتاب ہے جسے فارسی سے ترجمہ کرایا گیا ہے- فارسی میں قصص الانبیاء کے نام سے اور بھی کئی کتب موجود ہیں لیکن ہم نے جناب آیت اللہ محمد محمدی اشتهاردی کی تالیف شریف کو اردو کے قالب میں منتقل کروایا ہے جو سینکڑوں کتاب کے مصنف اور مؤلف ہیں اور دور جدید میں تصنیف و تالیف میں ایک منفرد علمی مقام رکھتے ہیں-
اس کتاب کو موصوف نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، پہلا حصہ حضرت آدم علیہ السلام سے حضرت عیسی علیہ السلام اور دوسرا حصہ پیغمبر اسلام اور ان ہستیوں کے بارے میں ہے جن کا تذکرہ قرآن پاک میں فخراً اور درساً کیا گیا ہے مثلا لا ہجرۃ التمان اور اصحاب کہف مغیرہ گویا یہ حصہ مختصر کتاب سیرت النبی سیرت النبی بھی ہے اور کتاب علم و حکمت بھی-
Reviews
There are no reviews yet.