غرر الحکم | Ghurar Al Hikam

400.00

ھدایۃ العلم و غررالحکم کا اردو ترجمہ باسم کتاب اقوال علی (ع)

ھدایۃ العلم و غرر الحکم

Cover: Hard Cover
Language: Arabic, Urdu
Author: Sayyid Husain Sheikh Al Islami
Page Count: 420
Translator/Compiler: Nisaar Ahmad
Ghurar Al Hikam

400.00

Get special discount on min. order of 25 or 50 pieces of this book
Add to cart
Buy Now

غررالحکم و دررالکلم
اس کتاب کی توصیف میں محدث فی لکھتے ہیں: یہ کتاب بڑی اور ضخیم ہے۔ کلمات حکمت پرمشتمل ہے۔ اس کو انہوں نے حروف تہجّی کے نہج پر مرتب کیا ہے اور اس کے کلمات حکمت کے آواخر کو مسجع بنایا اور انہیں متسل کیا ہے تا کہ اچھی طرح کانوں میں بیٹھ جائیں یا قلوب و اذہان میں بہترین طریقہ سے اتر جائیں۔ خدا انہیں جزائے خیر عطا فرمائے
(فوائد الرضویہ ج۱، ص259) نیز آمدی مرحوم کے حالات میں لکھا ہے: عالم محقق جناب آقا جمال الدین نے کتاب غررالحکم کا فارسی میں دو ضخیم جلدوں میں ترجمہ کیا ہے۔ خدا ان کی زیارت نصیب کرے اور الذریعہ(ج 16، ص 38) میں اس طرح لکھا ہے: غررالحکم امام علی ابن ابی طالب (ع) کا کلام ہے، اس کے مؤلف شیخ ابوالفتح عبد الواحد متوفی 510ھ ہیں جیسا کہ اس کے اس نسخہ کی پشت سے ظاہر ہوتا ہے، جس کی کتابت 1007ہ میں ہوئی۔ یہ نسخہ بیروت میں شیخ محمودالعاملی کے پاس تھا، جیسا کہ معجم کتابوں میں مرقوم ہے: اس کتاب “غررالحکم” میں امیر المومنین (ع) کے علم و مواعظ کو حروف تہجّی کے لحاظ سے جمع کیا گیا ہے اور اس کے مؤلف رشیدالدین محمد بن شهرآشوب السروی متوفی 588 ھ کے مشائخ سے ہیں۔
کتب رجال میں ایسی تعبیریں زیادہ دیکھنے میں آئی ہیں کہ جو اس کتاب کی اہمیت کی حامی ہیں اور ان سے اس بات کا پا ملتا ہے کہ اس کتاب کے مؤلف علم حدیث کے ماہرین میں سے ہیں۔

اس کتاب کا امتیاز
ممکن ہے کہ یہ کہا جائے کہ اس کتاب میں ایسا کیا فن دکھایا گیا ہے کہ جس نے اس کو دوسری باتوں سے ممتاز کر دیا ہے؟ اس بات کی وضاحت کے لئے چند نکات کوملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے:

٭ إس کتاب کی احادیث و روایات کی متعدد بار دوسرے نسخوں سے تطبیق کی گئی ہے، اس بنا پر یہ دعوی کیا جا سکتا ہے کہ یہ صحیح ترین نسخہ ہے، کیوں کہ غررالحکم کے قلمی و مطبوعہ دوسرے نسخوں سے اس کی مکر تطبیق کے علاوه نہج البلاغہ، بحار اور ناسخ سے بھی اس کی مطابقت کی گئی ہے۔ اس لئے ایک روایت کے اوپر”خ” کی علامت بھی ہے جو نسخہ کی علامت ہے اور بعض روایات پر”ح” کی نشانی ہے یہ دوسری حدیث کی طرف اشارہ ہے۔

٭ روایات کی نمبرگزاری عظیم محقق جناب جمال خوانساری کی شرح نسخه دانش گاہ کے مطابق کی گئی ہے تا کہ غررالحکم کی اصل کتاب بھی باقی رہے، کلی طور پر متروک نہ ہو جائے۔ ہر چند اس مجموعہ سے استفادہ کرنا اصل غررالحکم سے استفادہ ہے اور اگر کوئی خود غررالحکم سے کوئی روایت دیکھنا ہے تو وہ بھی دیکھ لے اور اس کم نظیر شرح سے بھی استفاده کر سکے-

٭ لیکن کہیں بعض روایات کے شروع میں دو نمبر لگا دیئے ہیں۔ یہ اس کے کامل تر ہونے کی علامت ہے۔ یہی روایت دوسری جگہ ہے-

٭ ممکن ہے موضوعات میں تعبیریں مختلف ہوگئی ہوں مثلا دنیا کے موضوع میں العاجل – الفانية وغیرہ اور مدح کے موضوع میں الاطراء، الثناء، التزكية اور الاخوة والاخاء میں الصحبة الرفاقة وغیرہ نظر آ ئیں۔ یہ حسب معمول ایک ہی موضوع میں ذکر ہوئی ہیں۔ کتاب کی فہرست میں اس کی طرف اشارہ کیا جائے گا (اگر گنجائش رہی)

٭ چونکہ اکثر روایات ایک سے زیادہ موضوع پرمشتمل ہیں، فی الجمله موضوع بندی کی گئی ہے کہ جس کی طرف فہرست میں اشارہ کر دیا گیا ہے لہذا اگر کوئی روایت اپنے موضوع میں نظر نہ آئے تو اس کو دوسرے موضوعات میں تلاش کریں۔

Weight 1060 g
Dimensions 242 × 160 × 32 mm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “غرر الحکم | Ghurar Al Hikam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *