مشاهدات شاہد ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی پاکیزہ آل (علیہم السلام) کے کارناموں اور ان کی قربانیوں نے فروغ اسلام میں کلیدی رول ادا کیا ہے بالخصوص سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی فقید المثال قربانی نے دوسری قوموں کے دلوں میں اسلام کے لیے نرم گوشہ پیدا کیا ہے۔ قربانئ حسین اور عزائے مظلوم کربلاء کے تصدق میں ہر دور میں غیرمسلم حلقہ بگوش اسلام ہوتے رہے ہیں لیکن منجملہ دیگر افسوسناک باتوں کے یہ بھی مسلمانوں کی بدقسمتی ہی ہے کہ قربانئ حسین اور عزائے حسین کی اگر مخالفت ہوئی ہے تو وہ اہل اسلام ہی کے اس طبقہ کی جانب سے جو ابتداء ہی سے دشمنان اسلام کی سازشوں کا آلہ کار رہا ہے۔
حجة الاسلام مولانا سید علی حیدر صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ نے مکالمہ کی شکل میں اہل بیت اطہار علیہم السلام اور عزائے سید ابرار کے سلسلہ میں پیدا کئے جانے والے شبہات کا مدلل انداز میں جواب دیا ہے۔ یہ کتاب متعدد بار شائع ہوئی اور آج بھی ضرورت ہے کہ قارئین اس سے مکمل استفادہ کریں۔
Reviews
There are no reviews yet.