مقدمه سائنس اور جدید علوم کی ترقی میں مسلمانوں کا کردار
دنیا کے تمام علوم میں شاید ہی کوئی ایسا علم ہوکہ جس میں مسلمانوں نے اپنی قابلیت، خداداد صلاحیت اور مہارت کے ذریعے گراں قدر خدمات نه انجام دی ہوں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ آج تک جدید سائنس نے جو بھی ترقی کی ہے وہ تمام تر مسلمان محققین اور سائنس دانوں ہی کی مرہون منت ہے۔ سائنس و جدیدعلوم کے میدانوں میں مسلمانوں نے وہ بے مثال کارنامے سرانجام دئے جن کا ذکر رہتی دنیا تک رہے گا۔ گو کہ آج اہل یورپ اور امریکہ والوں کا دعوی ہے کہ موجودہ سائنس کی تمام ترقی صرف انہی کا حصہ ہے مگر اس حقیقت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا کہ تجرباتی و جدید سائنس کی بنیاد مسلمانوں ہی نے رکھی اور اس بات کا اعتراف آج کی ترقی یافتہ دنیا بھی کرنے پر مجبور ہے، اس سلسلے میں ایک انگریزی مصنف “جون ولیم ڈریپر” اپنی تصنیف “یورپ کی ذہنی ترقی” میں لکھتا ہے کہ مسلمان عربوں نے سائنس کے میدان میں جو ابتدائی تحقیقات اور ایجادات کیں، وہ بعد میں اہل یورپ کی ذہنی اور مادی ترقی کا باعث بنیں ۔ اسی سلسلے میں ایک اور انگریز مصنف اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ مسلمان عربوں نے سائنس کے شعبے میں جو انتہائی اہم کردار ادا کیا، حیرت انگیز در یافتوں یا انقلابی نظریات تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ترقی یافتہ جدید سانس عرب ثقافت کا ہی مرہون منت ہے۔
اسلام اور نئ منزلیں | Islam Aur Nai Manzilein
₹80.00
Language: Urdu
Author: Mohd Husain Akbar
Page Count: 192
Get special discount on min. order of 25 or 50 pieces of this book
Add to cart
Buy Now
Weight | 234 g |
---|---|
Dimensions | 205 × 135 × 10 mm |
Language |
Reviews
There are no reviews yet.