انفرادی خصوصیت کے پیش نظر زیارت عاشورہ کے سلسلے میں احادیث و روایات کی روشنی میں ایک نارسا فکر اور تلاش کو کتاب (اسرار زیارت عاشورہ) میں پیش کرنے کی کوشش کی گئ ہے- ہدف تحریر بس اتنا ہے کہ مومنین زیارت کی حقیقت اور زیارت عاشورہ کی اہمیت و افادیت اور اسکے اسرار و رموز سے بخوبی واقف ہو جا ئیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ ان کیفیات سے بھی آشنا ہو جائیں جو ایک زائر میں نمایاں ہونا چاہئے تا کہ وہ معرفت کے ساتھ معصومین کو زیارت کے نورانی اور مقدس فقروں کے ذریعہ یاد کریں۔ |
قرب قیامت کے اس حادثاتی دور کیلئے اپنی تا ثیری اہمیت کے اعتبار سے یہ ایک نادر تحفہ ہے جو ہمارے اماموں نے ہمیں بخشا ہے- اس پر آشوب دور میں ہر مومن کو زیارت عاشورہ کی پابندی لازمی طور پر کرنا چاہئے-
Reviews
There are no reviews yet.